Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / اتحادی ممالک ایک دوسرے کو تنبیہہ نہیں کرتے، پاکستان کا امریکا کو جواب

اتحادی ممالک ایک دوسرے کو تنبیہہ نہیں کرتے، پاکستان کا امریکا کو جواب

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے اتحادی ملک پاکستان کو تنبیہہ کر رہا ہے جب کہ متنبہ ان کو کیا جانا چاہئے جو افغانستان میں داعش کو قدم جمانے کا موقع دے رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے بگرام ائر بیس پر بات کرتے ہوئے امریکی نائب صدر مائیک پنس نے پاکستان پر طالبان اور دیگر مسلح تنظیموں کو پناہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے کے دن ختم ہوگئے، پاکستان دہشت گردوں اور مجرموں کو پناہ دینے سے بہت کچھ کھو دے گا لیکن امریکا کی شراکت داری سے اسے بہت فائدہ ہوگا۔
امریکی نائب صدر مائیک پینس کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کا بیان امریکی انتظامیہ کے ساتھ جاری بات چیت کے منافی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اتحادی ملک ایک دوسرے کو تنبیہہ نہیں کیا کرتے، امریکا کی جانب سے تنبیہہ تو ان کو کی جانی چاہئے جو منشیات کی پیداوار اور کرپشن میں اضافہ کررہے ہیں، جن کی وجہ سے افغانستان کے لاقانون علاقوں میں اضافہ ہوا اور جو افغانستان میں داعش کو قدم جمانے کا موقع دینے کا باعث بن رہے ہیں۔ افغانستان میں قیام امن اورمفاہمتی عمل پر توجہ دینی چاہیے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: