Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کوئٹہ حملے کا مقصد مذہبی تقسیم کوہوا دینا ہے، آرمی چیف

کوئٹہ حملے کا مقصد مذہبی تقسیم کوہوا دینا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ حملے کا مقصد مذہبی تقسیم کو ہوا دینا ہے جب کہ ایسے گھناؤنے حملوں کا ثابت قدمی سے مقابلہ کریں گے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ میں چرچ پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ حملے میں مسیحی بھائیوں کونشانہ بنایا گیا، جس کا مقصد مذہبی تقسیم کوہوا دینا اور تفرقہ ڈالنا ہے جب کہ حملے کا مقصد کرسمس کا جشن پھیکا کرنے کی بھی کوشش ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی قابل تعریف ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف متحد اورثابت قدم ہیں اور ایسے گھناؤنے حملوں کا ثابت قدمی سے مقابلہ کریں گے۔


واضح رہے کہ کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر خودکش حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 55 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

About Admin

Check Also

بھارت؛روسی خاتون سیاح کیساتھ 6افراد کا مبینہ گینگ ریپ

نئی دہلی (فارن ڈیسک )بھارت کے شہر چنائے میں 21 سالہ روسی خاتون سیاح کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: