Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سندھ کے آباد گاروں کا گنے کی مقررہ قیمت نہ ملنے پر دھرنے کا اعلان

سندھ کے آباد گاروں کا گنے کی مقررہ قیمت نہ ملنے پر دھرنے کا اعلان

حیدرآباد: شوگرملز مالکان اور آبادگاروں کے مابین گنے کی سرکاری قیمت کی ادائیگی کا معاملہ تنازعے کی شدت اختیار کرگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شوگر ملز مالکان اور سندھ بھر کے آبادگاروں کے درمیان گنے کی سرکاری قیمت 182 روپے کی ادائیگی کے معاملے پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ آبادگاروں نے حکومت کی جانب سے گنے کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد کے لئے 23 دسمبر کو ہٹری بائی پاس پر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔
جوائنٹ شوگرکین گروئرز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے گنے کی فی من سرکاری قیمت 182 روپے مقرر کرکے نوٹی فکیشن بھی جاری کررکھا ہے لیکن شوگزملز مالکان کی جانب سے آبادگاروں کو 130 روپے فی من کے حساب سے ادائیگی کی جارہی ہے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شوگرملز مالکان نے حکومت سندھ کی رٹ کو چیلنج کردیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ صوبائی حکومت شوگرملزمالکان کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے، اگر حکومت سرکاری نرخ پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بناتی تو 23 دسمبر سے شروع ہونے والا دھرنا مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا۔

About Admin

Check Also

سڑک کی غیر قانونی تعمیر کا کیس،نوازشریف نیب طلبی پر پیش نہ ہوئے

لاہور: رائے ونڈ روڈ سے جاتی امرا تک سڑک کی غیر قانونی تعمیر کیس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: