Home / پاکستان / جب تک ایک مسلمان بھی زندہ ہے القدس اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا، سراج الحق

جب تک ایک مسلمان بھی زندہ ہے القدس اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا، سراج الحق

کراچی: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب تک ایک مسلمان بھی زندہ ہے بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بن سکتا،
کراچی میں ’’القدس ملین مارج‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اغیار کی سازش ہے کہ امت مسلمہ کو مسلکی اور رنگ و نسل میں تقسیم کردیا جائے اور اس وقت عالم اسلام آپس میں دست وگریباں ہے لیکن وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم آپس کے اختلاف بھلا کر ایک ہوجائیں ، ہمیں شیعہ سنی اختلافات بھلا کر دشمن کے ارادوں کو پلٹ کرجواب دینا ہوگا، امریکا نے مسلمانوں کے قبلہ اول سے متعلق جو پالیسی اپنائی ہے اس سے ثابت ہوگیا کہ یہ ہمارے خیرخوا نہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران سور ہے ہیں لیکن عوام جاگ چکے ہیں اور ان کا عزم ہے کہ جب تک ایک بھی مسلمان زندہ ہے ٹرمپ اور اسرائیل کا خواب پورا نہیں ہوسکتا اور نا ہی بیت المقدس اسرائیل کا دارلحکومت بن سکتا ہے، ہم قبلہ اول اور کشمیرکی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی فوجی اتحاد کو بھی ایک ایجنڈہ دینا چاہئے اور اس میں القدس سرفہرست ہونا چاہئے۔

About Admin

Check Also

چیف جسٹس نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: