Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے

تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سینیٹ کمیٹی کو خطے کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کی پوری ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اہم ان کیمرہ اجلاس منگل کے روز صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ اور پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز خطے کی صورتحال پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کا اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد بلایا گیا ہے، اور سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے پیدا ہونے والی صورتحال پر حکمت عملی طے کی جائے گی جب کہ سربراہ پاک فوج علاقائی سلامتی کی صورتحال پر سینیٹ کمیٹی کو اعتماد میں بھی لیں گے۔ سینیٹ میں قائد ایوان کی تحریک کے نتیجے میں اگست میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

About Admin

Check Also

این آراو سے متعلق درخواست پر پرویز مشرف اور آصف زرداری کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 2007 میں جاری کئے گئے این آر او سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: