Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / افغان صوبے ہلمند میں طالبان کا چیک پوسٹ پرحملہ،11 اہلکار ہلاک

افغان صوبے ہلمند میں طالبان کا چیک پوسٹ پرحملہ،11 اہلکار ہلاک

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبے ہلمند میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرطالبان کے حملے میں 11 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی انتظامیہ نےغیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ طالبان نے ہلمند صوبے کے جنوبی علاقےمیں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجےمیں چیک پوسٹ پرتعینات 11 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
گورنرہلمند کےترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے اچانک ہونے والے حملے کا بھرپور جواب دیا جس میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند کا بڑا حصہ طالبان کے زیرکنٹرول ہے۔

About Admin

Check Also

ایران کےساتھ اقتصادی چینل کھلے رکھے جانے کی کوششیں جاری ہے،فیڈریکا موگرینی

تہران (فارن ڈیسک )یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینینے ایران کےساتھ اقتصادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: