Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / سپریم کورٹ؛ اورنج لائن کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

سپریم کورٹ؛ اورنج لائن کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد: سپریم کورٹ اورنج لائن میٹرو ٹرین کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق پنجاب حکومت کی اپیلوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ عدالت عظمیٰ نے آج کیلئے مقرر مقدمات کی سماعت شروع کر دی ہے جو مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف چار اپیلیں دائر کر رکھی ہیں اور جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے17 اپریل کو ان اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
گزشتہ برس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں اورنج لائن کا ٹریک 11 تاریخی مقامات سے دو سو فٹ دور رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ورثے یا تاریخی عمارتوں کے قریب تعمیراتی منصوبہ نہیں بنایا جاسکتا۔
واضح رہے کہ 1.47 ارب ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے اور اس سے متعدد تاریخی مقامات کو خطرات لاحق ہیں جن میں شالامار باغ، گلابی باغ گیٹ وے، بدھو کا مقبرہ، چوبرجی، اور زیب النساء کا مقبرہ شامل ہیں۔

About Admin

Check Also

قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن : سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ دو ساتھیوں سمیت ہلاک

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سانحہ مستونگ کا ماسٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: