Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 شہری شہید، خاتون زخمی ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 شہری شہید، خاتون زخمیشیئرٹویٹ

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 شہری شہید، خاتون زخمی ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 شہری شہید، خاتون زخمیشیئرٹویٹ

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے، بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرل کے چری سیکٹر پر چھفر گاؤں میں ایک جنازے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا اور جوابی فائرنگ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹ بھی تباہ کردی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلہ محفوظ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: