Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / آئی فون نے رقم کی ترسیل کی سہولت متعارف کرادی

آئی فون نے رقم کی ترسیل کی سہولت متعارف کرادی

کیلی فورنیا: ایپل نے آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ کے ذریعے خریداری اور رقم ٹرانسفر یا وصول کرنے کی محفوظ سہولت متعارف کرادی۔
ایپل کمپنی کے مطابق یہ نئی سہولت آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ کے صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت صارفین اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے آسانی اور تیزی کے ساتھ رقم بھیج یا وصول کرسکتے ہیں جب کہ یہ طریقہ کار دیگر ای پیمنٹس کی بہ نسبت زیادہ محفوظ ہے۔
ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سروس میں یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی، خریداری یا تحفہ ارسال کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، ایک صارف کی جانب سے دوسرے صارف تک رقم کی وصولی یا ادائیگی کے لیے ’’ایپل پے ‘‘ انتہائی سادہ، آسان اور محفوظ طریقہ کار ہے، ایپل کے صارفین آئی میسج کے ذریعے پہلے سے ہی اپنے دوست احباب سے رابطے میں رہتے ہیں اب بات چیت کے ساتھ ساتھ انہیں ادائیگی اور وصولی کی سہولت بھی آئی میسج میں فراہم کی جارہی ہے۔
کمپنی کے مطابق صارفین اپنے فون پر لفظ ’’ SIRI‘‘ بول کر کسی صارف کا نام اور ر قم بتا کر وائس کی سہولت کے ساتھ بھی یہ ادائیگی کرسکتے ہیں، صارف اپنے کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی انٹری بھی ایپل پے میں کرسکتے ہیں جس کے بعد انہیں ای پیمنٹ کے لیے کسی بھی اپیلی کیشن کو انسٹال کرنے یا کوئی اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
جیسے ہی کسی صارف کو ایپل پے پر رقم وصول ہوگی وہ خود بخود اس کے ایپل پے کیش کارڈ میں جمع ہوجائے گی جو کہ والٹ ایپ میں موجود ہوگا، صارف یہ رقم کسی اور کو ادا کرنے یا کسی بھی اسٹور، ایپ یا ویب پر خریداری کے لیے استعمال کرسکیں گے، ساتھ ہی یہ سہولت بھی ہوگی کہ وہ ایپل پے کیش کارڈ میں جمع رقم کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرسکیں اور کسی کو بھی ادائیگی ،وصولی یا خریداری کی مکمل ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی وہ جب چاہیں دیکھ سکیں گے۔
اپیل کمپنی نے مزید کہا ہے اس سہولت کو محفوظ بنانے کے لیے ایپل کی ڈیوائسز کے اعتبار سے آئی فون ایکس پر فیس آئی ڈی، دیگر آئی فون اور آئی پیڈ میں ٹچ آئی ڈی اور ایپل واچ پر پاس کوڈ دینے کے بعد ہی کوئی ٹرانزیکشن ہوسکے گی تاکہ کسی اور کو آپ کی ڈیوائس مل جائے تب بھی وہ اس سہولت کو استعمال نہ کرسکے۔
خیال رہے کہ یہ سہولت فی الوقت صرف امریکا میں موجود آئی فون ایس ای، آئی فون سکس اور بعد کے ماڈلز، ایپل واچ، آئی پیڈ پرو، آئی پیڈ ففتھ جنریشن، آئی پیڈ ایئرٹو اور آئی پیڈ منی تھری و بعد کے ماڈلز میں دستیاب ہے، اس سہولت کو انسٹال نہیں کرنا پڑے گا بلکہ یہ فون میں بلٹ کے طور پر موجود ہوگی، اگر مذکورہ ڈیوائسز میں یہ ایپ بلٹ ان نہ ہو تو فون کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے پر ایپ ظاہر ہوجائے گی۔

About Admin

Check Also

گوگل میپ کا صارفین کی آسانی کیلئے نوٹیفکیشن فیچر متعارف کروانے کا اعلان

لند ن(فارن ڈیسک) اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ طویل سفر کے دوران آنکھ لگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: