Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / امریکا فلسطینی صدر کی جانب سے ملاقات سے انکار پر دھمکیوں پر اتر آیا

امریکا فلسطینی صدر کی جانب سے ملاقات سے انکار پر دھمکیوں پر اتر آیا

واشنگٹن: امریکی نائب صدر سے فلسطینی صدر محمود عباس کی ملاقات منسوخ کرنے پر امریکا نے فلسطین کو سخت نتائج کی دھمکی دے دی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے فلسطین حکام کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر امریکی صدر مائیک پینس کی فلسطینی صدر محمود عباس سے رواں ماہ ہونے والی ملاقات منسوخ کی گئی تو فلسطین کو برے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اس کے منفی مضمرات ہوسکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدر کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ مائیک پینس کے دورے کے موقع پرفلسطین کی جانب سے ان کا استقبال نہیں کیا جائے گا جس کی وجہ امریکی صدرکی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی فیصلے کے خلاف فلسطین سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں جب کہ صہیونی فوج نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا تھا جس کے بعد دنیا بھر کے مختلف ممالک نے اس فیصلی کی مزمت کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ فیصلہ قراردے دیا۔

About Admin

Check Also

صومالیہ ‘ پولیس اکیڈمی میں خودکش دھماکہ ‘ 5 افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی

موغادیشو (فارن ڈیسک) صومالیہ میں پولیس اکیڈمی پر خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ افراد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: