Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کلثوم نواز حلف اٹھائے بغیر بھی رکن قومی اسمبلی ہیں، الیکشن کمیشن

کلثوم نواز حلف اٹھائے بغیر بھی رکن قومی اسمبلی ہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد نوازشریف کی اہلیہ نے بیماری کے باعث حلف نہیں اٹھایا لیکن وہ پھر بھی رکن قومی اسمبلی ہی رہیں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے کامیابی حاصل کی ہے لیکن حلف نہیں اٹھایا اس لئے ان کی رکنیت معطل کی جائے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز حلف نہ اٹھانے کے باوجود بھی رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لئے حلف ضروری ہوتا ہے تاہم رکن قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کے حوالے سے آئین اور قانون میں کوئی ڈیڈ لائن موجود نہیں۔

About Admin

Check Also

pmshahid

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: