Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پی ایس ایل 3 کا شیڈول جاری، 22 جولائی کو دبئی میں آغاز

پی ایس ایل 3 کا شیڈول جاری، 22 جولائی کو دبئی میں آغاز

لاہور: پی ایس ایل 3 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 22 جولائی کو دبئی میں افتتاحی تقریب ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے، 22 جولائی کو افتتاحی تقریب دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی، ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا۔
ہر ٹیم دوسری ٹیم کے خلاف 2 میچز کھیلے گی، ٹاپ 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے کیلیے کوالیفائی کریں گی، ایونٹ میں کل 34 میچز ہوں گے جو کہ 4 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے، تمام لیگ میچز اور پہلا پلے آف میچ دبئی میں شیڈول کئے گئے ہیں۔ لاہور میں 2 پلے آف میچز کھیلے جانے کا امکان ہے جبکہ فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پاکستانی کرکٹرز کیلیے دنیا کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا ایک شاندار پلیٹ فارم ہے، امید ہے کہ شائقین جوق در جوق اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔

About Admin

Check Also

کرکٹ میں ہم نے نیا پاکستان تشکیل دیدیا، مکی آرتھر

کراچی: ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ کرکٹ میں ہم نے نیا پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: