Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پانی پر موقف سننے پر عدالت کا شکر گزار ہوں، مراد علی شاہ

پانی پر موقف سننے پر عدالت کا شکر گزار ہوں، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سابق ناظم مصطفی کمال نے عدالت میں تسلیم کیا ہے کہ ٹی پی ٹو کی زمین انھوں نے الاٹ کی ہے، سپریم کورٹ نے مجھے اس کی تحقیقات کا حکم دیاہے اور میں جلد اس پر انکوائری کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرائوںگا۔
پانی کاعظیم منصوبہ کے فور عوامی نوعیت کے مسائل حل کر رہی ہے۔ ایک سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دوران سماعت جج صاحبان کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 1973 کے آئین کے حوالے سے خدمات کو سراہے جانے پر بہت خوشی ہوئی، یہ وہی عدالت ہے جس نے1973کے آئین کے خالق ذوالفقار علی بھٹوکو پھانسی دی تھی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور کے پانی میں100فیصد ارسینک ہے اور آج سپریم کورٹ کے جج نے بھی کہا کہ ہم نے سندھ میں پہلے پانی کے مسئلے کو اٹھا کر دوسرے صوبوں کے لوگوں سے زیادتی کی۔
عدالت نے واٹرکمیشن پر ٹاسک فورس بنائی، ٹاسک فورس کے20 اجلاس ہوچکے ہیں، یہ ٹاسک فورس7 سمریاں مجھے بھیج چکی ہے جو میں نے منظورکردی ہیں، ٹاسک فورس میں جو سرکاری افسران ہیں مجھے رپورٹ نہیں کرتے، میں ان میں سے کسی افسر کا تبادلہ نہیں کرسکتا، یہ وہ افسران ہیں جو پہلے کام نہیں کررہے تھے اب کیا کریں گے؟ میں نے یہ بات سپریم کورٹ کو بتائی، عدالت نے اس معاملے پرغور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کو650 ملین گیلن روزانہ پانی مہیا کیا جاتا ہے۔ عدالت میں جو ڈاکیومینٹری پٹیشنرکی دکھائی گئی اس میں حقائق نہیں دکھائے گئے۔726اہم مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں سے گندا پانی نہروں میں جارہاہے، ہم ان جگہوں سے گندا پانی ٹریٹ کرکے نہروں میں ڈالیںگے۔ ایک سوال پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ دریائے سندھ سے سمندر میں بہت کم پانی چھوڑنے کے باعث ٹھٹھہ اور بدین کی زمین سمندر برد ہورہی ہے۔

About Admin

Check Also

pmshahid

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: