Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ولادیمر پوتین کا چوتھی مرتبہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

ولادیمر پوتین کا چوتھی مرتبہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

ماسکو (فارن ڈیسک)روس کے صدر ولادی میر پوتین نے آیندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کااعلان کر دیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق صدر پوتین نے روسی شہر نزہنی نووگوراڈ میں جی اے زیڈ آٹو موبائل فیکٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلا ن کیا ہے۔انھوں نے فیکٹری کے نیلی وردی پوش ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: میں اس اعلان کے لیے اس سے زیادہ بہتر جگہ اور موقع نہیں دیکھ پایا تھا۔ میں آپ کی حمایت پر آپ کا شکر گزار ہوں ۔میں صدر کا انتخاب لڑوں گا۔واضح رہے کہ ولادی میر پوتین سنہ 2000 سے روس میں برسر اقتدار ہیں۔وہ 2000 سے 2008 تک دو مرتبہ ملک کے صدر رہے تھے۔ وہ تیسری مرتبہ صدر بن نہیں سکتے تھے،اس لیے وہ وزیراعظم بن گئے اور اپنی جگہ انھوں نے اپنے قریبی ساتھی دمتری مید ویدیف کو صدر منتخب کرا دیا تھا۔مید ویدیف نے روس کے آئین میں ترمیم کرکے صدارتی مدت بڑھا کر چھے سال کردی تھی اور وہ صدارت سے دستبردار ہوگئے تھے۔ اس کے بعد2012 میں ولادی میر پوتین تیسری مرتبہ چھے سال کے لیے صدر منتخب ہوگئے تھے۔ان کی یہ مدت آیندہ سال ختم ہوگی۔اگر وہ 2018 میں صدر منتخب ہوجاتے ہیں اور ان کی جیت یقینی ہے۔پھر وہ 2024 تک ملک کے صدر رہتے ہیں تو وہ جوزف اسٹالن کے بعد روس کے سب سےزیادہ عرصہ سربراہ ریاست رہنے والے لیڈر بن جائیں گے۔

About Admin

Check Also

صومالیہ ‘ پولیس اکیڈمی میں خودکش دھماکہ ‘ 5 افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی

موغادیشو (فارن ڈیسک) صومالیہ میں پولیس اکیڈمی پر خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ افراد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: