Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ماڈل ٹاﺅن رپورٹ اوپن ہو گئی، اب اس کو دیکھنا اداروں اور عدلیہ کا کام ہے،خورشید شاہ

ماڈل ٹاﺅن رپورٹ اوپن ہو گئی، اب اس کو دیکھنا اداروں اور عدلیہ کا کام ہے،خورشید شاہ

اسلام آباد (نیوزرپورٹر ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ، پیپلز پارٹی سڑکوں اور انتشار کی سیاست سے باہر رہی ہے،ماڈل ٹاﺅن رپورٹ اوپن ہو گئی، اب اس کو دیکھنا اداروں اور عدلیہ کا کام ہے،ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام کی مذ مت کرتے ہیں ، اس سے عالم اسلام میں بہت زیادہ کشیدگی اور انتشار پیدا ہوا ،امریکہ دنیا میں بڑا انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے،ترکی ایران پاکستان اس میں قائدانہ کردار ادا کریں ،قادری صاحب سے ملاقات نئی نہیںپہلے بھی رابطے رہے ہیں، زرداری کو طاہر القادری نے ملاقات کی دعوت دی میں بھی ان کے ساتھ جاﺅں گا۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرادری کو طاہر القادری نے ملاقات کی دعوت دی جس پر ملنے جا رہے ہیں،قادری صاحب سے ملاقات نئی نہیںپہلے بھی رابطے رہے ہیں،میں بھی آصف زرادری کے ساتھ جاﺅں گا انہوں نے کہا ہم 2002 میں مشرف کے خلاف ایک ساتھ چلے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا پیپلز پارٹی سڑکوں اور انتشار کی سیاست سے باہر رہی ہے مگر ملک کو عدم استحکام کی صورتحال سے نکالنے پر بات ہو گی۔موجودہ سیاسی صورتحال، اداروں سے جنگ، عدم استحکام سمیت تمام ایشوز زیر بحث آئیں گے۔ انہوں نے کہا ماڈل ٹاﺅن رپورٹ اوپن ہو گئی۔ اب اداروں اور عدلیہ کا کام ہے اس کو دیکھے۔اپوزیشن لیڈر نے ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام کی مذ مت کی اور کہا عالم اسلام میں بہت زیادہ کشیدگی، انتشار پیدا ہوا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا امریکہ دنیا میں بڑا انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے،او آئی سی کی میٹنگ بلائی گئی جو با مقصد ہونی چاہیئے، اسلامی ممالک کو صحیح معنوں میں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا۔ خورشید شاہ نے کہا ترکی ایران پاکستان اس میں قائدانہ کردار لیں،دس بیس سالوں سے مسلم ممالک کے آپسی انتشار سے یہودیوں کو موقع ملا۔مسلم ممالک کے باہمی انتشار سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا ایک بار پھر ذوالفقار علی بھٹو کا کردار درکار ہے۔

About Admin

Check Also

pmshahid

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: