Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / قومی اسمبلی میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی اقدام کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی اقدام کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا، اسپیکر نے معمول کی کارروائی روک کر مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے پر بحث شروع کرائی تو پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی نوید قمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن دنیا کی تاریخ میں ایک تاریک دن ہے اور امریکی اقدام ایک گریٹ گیم کاحصہ ہے، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ امریکا سے دوستی بڑھانے والے مشرق وسطٰی کے ممالک کیا موقف اپناتے ہیں۔
بعد ازاں حکومت اور اپوزیشن ارکان کی مشترکہ طور پر تیار کی گئی قرارداد وفاقی وزیر برجیس طاہر نے ایوان میں پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرار داد کے مطابق یہ ایوان تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کو مسلم امہ پر حملہ سمجھتا ہے جب کہ امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کی یہ ایوان مذمت کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ امریکا فوری طورپرسفارتخانہ منتقل کرنےکا فیصلہ واپس لے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے مسلم ممالک، یورپی یونین اور عالمی طاقتوں کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی امریکی سفارتخانے کو القدس منتقل کرنے کا بھی حکم دیا۔

About Admin

Check Also

pmshahid

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: