Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں، شہباز شریف

عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں اور وہی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں۔
ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جمہوری روایات کی امین جماعت ہے، جس نے جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ووٹرز کا قومی دن منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ جمہوری نظام میں رائے دہندگان کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔ ووٹ کی اہمیت اور تقدس جمہوری نظام کی مضبوطی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، جن معاشروں میں رائے عامہ کو اہمیت دی جاتی ہے وہی پنپتے ہیں، آج کے دن ہمیں ووٹرز کی اہمیت اجاگر کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

About Admin

Check Also

pmshahid

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: