Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / صائمہ خان کا فلموں میں کام کرنے سے انکار

صائمہ خان کا فلموں میں کام کرنے سے انکار

لاہور(شوبز رپورٹر )معروف اسٹیج اداکارہ صائمہ خان نے فلموں میں کام کرنے سے انکارکردیا۔بتایاگیا کہ انہیں مختلف ہدایتکاروں کی طرف سے پنجابی فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہوئی تاہم انہوں نے معذرت کرلی۔ وہ سٹیج ڈراموں کے ذریعے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔صائمہ خان کاکہناتھا مجھے خدانے بہت شہرت اوردولت سے نوازاہے ماضی میں دن رات محنت کی اورجنون کیساتھ کام کیا تاہم اب منتخب کام کرناچاہتی ہوں کیونکہ فلموں کاوہ معیاربھی نہیں رہاجوماضی میں تھا لیکن میں سمجھتی ہوں کہ جب فنکارکوخدااسکی محنت کاصلہ عطاکردے تواسے کمانے کی لالچ نہیں کرنی چاہیے اب میں پیسے کمانے نہیں بلکہ ن کی خدمت کرناچاہتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھا اگرکسی ٹی وی پروگرام میں پیشکش ہوئی تو غورکرونگی۔

About Admin

Check Also

بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار نیرج وورا چل بسے

ممبئی: بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار اور فلمساز نیرج وورا طویل علالت کے بعد مقامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: