Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ثانیہ مرزا کے پسندیدہ کھلاڑی شعیب ملک نہیں تو پھر کون؟

ثانیہ مرزا کے پسندیدہ کھلاڑی شعیب ملک نہیں تو پھر کون؟

نئی دہلی: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سچن ٹنڈولکر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا ہے۔
پاکستان کی بھابھی کے نام سےمشہور معروف بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا حقیقی زندگی میں کافی چلبلی اور پر مزاح ہیں اور سوشل میڈیا پر اکثر اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیتی ہیں۔ گزشتہ روز ثانیہ مرزا اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کررہی تھیں کہ ایک شخص نے ان سے ان کے پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق سوال کیا۔


جس پر ثانیہ مرزانے جواب دیا کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر ہیں۔ ٹینس اسٹار کے مداح یہ جواب سن کر حیران رہ گئے کیونکہ انہیں ثانیہ سے اس جواب کی توقع نہیں تھی لوگ امید کررہے تھے کہ ثانیہ اپنے شوہر اور پاکستان کے نامور کھلاڑی شعیب ملک یاپھر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کانام لیں گی لیکن ثانیہ نے سچن ٹنڈولکر کانام لے کر سب کو حیران کردیا۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا شمار پاک بھارت کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ ثانیہ مرزاپاکستان کے اہم میچز کے دوران پویلین سے اپنے شوہر کی ہمت بندھاتی ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے قبل پاکستان سری لنکا کے میچ کے دوران بھی وہ پاکستان آئی تھیں اورمیچ کے دوران شعیب اور ثانیہ کے درمیان کی جانے والی ٹوئٹس سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھیں۔

About Admin

Check Also

pmshahid

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: