Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / اے ٹی ایم فراڈ سے خود کو محفوظ رکھنے کے چھ طریقے

اے ٹی ایم فراڈ سے خود کو محفوظ رکھنے کے چھ طریقے

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ کچھ روز سے اے ٹی ایم مشینز سے ہونے والے متعدد فراڈز کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ اے ٹی ایم فراڈ حبیب بینک کی اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے کئے گئے ہیں جس میں کراچی اور اسلام آباد کی دو ،دو اے ٹی ایم شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق 600 کے لگ بھگ اے ٹی ایمز کا ڈیٹا چوری کیا گیا جس کی مدد سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم کی ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں۔ دیگر بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈ ہولڈرز بھی ایچ بی ایل کی ان چاروں اے ٹی ایمز سے رقم نکلوانے سے متاثر ہوئے۔

ان فراڈز کی وارداتوں میں اے ٹی ایم مشینوں پر اسکمرز لگائے جاتے ہیں جس سے عام صارف لاعلم رہتا ہے ۔ صارف پیسے تو پاکستان میں نکالتا ہے لیکن وہ بیرونِ ملک کسی اورشخص کو موصول ہوتے ہیں۔

اے ٹی ایم مشین کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے کے لیے اور اپنی رقم کو محفوظ رکھنے کے لیے درج ذیل چھ احتیاتی تدابیر پر عمل کریں۔

اے ٹی ایم مشین کا جائزہ لیں

جب بھی آپ کسی اے ٹی ایم مشین کا استعمال کرنے لگیں تو اردگرد کے ماحول کا جائزہ ضرور لیں۔ مشین کے اردگرد کوئی مشکوک چیز نظر آئے تو فوری طور پر باہر نکل آئیں۔ اے ٹی ایم مشین میں جس جگہ کارڈ ڈالتے ہیں اس کا بغور جائزہ لیں۔ ہیکرز زیادہ تر سکیمرز اسی جگہ نصب کرتے ہیں۔

اپنا پن کوڈ کسی کو نہ بتائیں

آپ کے کارڈ کا پن کوڈ اس کی حفاظت کی ضمانت ہے۔ یہ چار ہندسی پن کوڈ کسی کو نہ بتائیں۔ جب اے ٹی ایم مشین پر کوڈ درج کریں تو اطمینان کر لیں کہ کوئی اس کوڈ کو دیکھ تو نہیں رہا۔ بہتر یہ ہے کہ کوڈ درج کرتے ہوئے اپنے ہاتھ کو دوسرے ہاتھ کی مدد سے ڈھک لیں تا کہ اگر کسی نے کوڈ دیکھنے کے لیے کیمرہ بھی لگایا ہو تو اس میں آپ کا پن کوڈ نہ نظر آ سکے۔

سنسان علاقے میں اے ٹی ایم کا استعمال نہ کریں

ایسی اے ٹی ایم مشینز جو کہ سنسان علاقوں میں ہوں انہیں استعمال کرنے سے گریز کریں۔ ایسی جگہوں پر کسی واردات کا خدشہ زیادہ ہوتا ہپے۔ ہمیشہ بنک کے ساتھ والی اے ٹی ایم مشین استعمال کریں کیونکہ اس اے ٹی ایم کے اندر اور باہر کیمرہ لگا ہوتا ہے۔ اے ٹی ایم کا استعمال جتنا ہو سکے بنک کے اوقات میں ہی کریں تا کہ کسی مسئلے کی صورت میں بنک انتظامیہ فوری طور پر آپ کی مدد کر سکے۔

اپنے بنک کارڈ سے غیر ملکی ٹرانزیکشنز بند کروائیں

اپنے بنک سے فوری طور پر رابطہ کریں اور معلوم کریں کہ آپ کے اکائونٹ سے غیر ملکی ٹرانزیکشنز ہو سکتی ہیں؟َ اگر ان کا جواب ہاں میں ہو تو ان ٹرانزیکشنز کو بند کروائیں۔ حالیہ اے ٹی ایم فراڈ کرنے والے ہیکرز رقوم کو دوسرے ممالک میں بھیج رہے ہیں۔

ایس ایم ایس اور ای میل الرٹ آن کروائیں
اپنے اکائونٹ کی ایس ایم ایس اور ای میل الرٹ آن کروائیں۔ یہ الرٹس آپ کو آپ کے اکائونٹ سے ہونے والی ہر ٹرانزیکشن کی تفصیلات دیں گی اور آپ بروقت کسی بھی فراڈ کے بارے میں جان سکیں گے۔

اپنے اکائونٹ میں کم سے کم رقم رکھیں

عام طور پر سب کے ایک سے زائد اکائونٹ ہوتے ہیں۔ اپنے عام استعمال کے بنک اکائونٹ میں کم سے کم رقم رکھیں اور بقیہ رقم دوسرے اکائونٹ میں رکھیں جس کا ڈیبٹ کارڈ نہ ہو۔ اس سے آپ کسی حادثے کی صورت میں بڑے نقصان سے محفوظ رہیں گے۔

About Admin

Check Also

گوگل میپ کا صارفین کی آسانی کیلئے نوٹیفکیشن فیچر متعارف کروانے کا اعلان

لند ن(فارن ڈیسک) اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ طویل سفر کے دوران آنکھ لگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: