Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / العزیزیہ ریفرنس؛ نئی بینک دستاویزات کیخلاف نواز شریف کی درخواست خارج

العزیزیہ ریفرنس؛ نئی بینک دستاویزات کیخلاف نواز شریف کی درخواست خارج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے نجی بینک منیجر نورین شہزاد کی جانب سے پیش کردہ نئی دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنانے کے خلاف نواز شریف کی درخواست خارج کردی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ملز ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر نواز شریف کی وکیل عائشہ حامد نے موقف اپنایا کہ بینک منیجر نورین شہزاد گواہوں میں شامل نہیں لہذا دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا، نیب پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ نورین شہزاد بطور گواہ نہیں، صرف ریکارڈ کی حد تک پیش ہوئی ہیں۔
عدالت نے نجی بینک مینیجر نورین شہزاد کی دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنانے کے خلاف نواز شریف کی درخواست خارج کردی۔ سماعت کے موقع پر نوازشریف کے نمائندے ظافر خان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نوازشریف کے پاکستانی کرنسی اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی پیش کی گئی۔
استغاثہ کے گواہ نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ 12 مئی 2012 کو نوازشریف نے 28 سے زائد چیکس جاری کیے، تمام چیکس کی مالیت 50 ہزار روپے تھی جب کہ زیادہ تر چیکس خواتین کو جاری ہوئے، احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ یہ اتنی رقم کون دے رہا ہے جس پر نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ یہ رقم نوازشریف کی طرف سے جاری کی گئی۔

About Admin

Check Also

pmshahid

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: