Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / یمن، لبنان اور شام میں افراتفری پھیلانے میں ایران ملوث ہے:امریکی وزیر خارجہ

یمن، لبنان اور شام میں افراتفری پھیلانے میں ایران ملوث ہے:امریکی وزیر خارجہ

برسلز(فارن ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد کرے گا مگر خطے کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کی ایرانی سازشوں پر خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے دورے کے دوران یورپی ملکوں کے وزرائ خارجہ سے ملاقات میں بات کرتے ہوئے ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ ایران یمن، شام اور لبنان میں افراتفری پھیلانے میں ملوث ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے برسلز میں یورپی وزرائ خارجہ سے شمالی کوریا کی طرف سے عالمی امن کو لاحق خطرات، ایران اور داعش کے موضوعات پر بات چیت کی۔اس موقع پر ریکس ٹیلسن نے یورپی یونین کی خارجہ سیاست کی رابطہ کار فیڈریکا موگرینی سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نماو¿ں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کی پاسداری کریں گے۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران سے معاہدے کی پابندی کرے گا مگر تہران کی خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سازشوں پر خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ ایران کی عرب ممالک میں سرگرمیوں کا ایک بڑا ثبوت تہران کا میزائل پروگرام ہے۔ ایرانی میزائل یمن میں حوثی باغیوں کو دیے گئے ہیں جنہیں سعودی عرب کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

About Admin

Check Also

صومالیہ ‘ پولیس اکیڈمی میں خودکش دھماکہ ‘ 5 افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی

موغادیشو (فارن ڈیسک) صومالیہ میں پولیس اکیڈمی پر خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ افراد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: