Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / گوجرانوالہ‘ مضرصحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ‘ مضرصحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) گوجرانوالہ میں مضرصحت کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد کے گاو¿ں جوکھیاں میں پیش آیا، جہاں چار افراد نے گزشتہ روز مضر صحت کھانا کھایا تھا، جس کے باعث ان افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی۔تمام افراد کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج چاروں افراد دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹی اور دوبیٹے شامل ہیں، اسپتال انتظامیہ نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ہے۔

About Admin

Check Also

pmshahid

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: