Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / کبھی اپنے کام کی تعداد بڑھانے کا شوق نہیں رہا،مہوش حیات

کبھی اپنے کام کی تعداد بڑھانے کا شوق نہیں رہا،مہوش حیات

لاہور ( شوبز رپورٹر)معروف اداکارہ وماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ بطور فنکار اگر میں چاہوں توہر آفر کو قبول کرتے ہوئے ہرفلم اورڈرامے کا حصہ بن سکتی ہوں لیکن مجھے کبھی بھی اپنے کام کی تعداد بڑھانے کا شوق نہیں رہا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھی کہانی کی ڈیمانڈ کے لیے اگرسرمایہ لگایا جائے توبری بات نہیں، وگرنہ کم بجٹ میں بھی اچھی فلم بن سکتی ہے۔ ہالی ووڈ اوربالی ووڈ میں ایسی بے شمارمثالیں موجود ہیں۔ فلم کی کہانی، لوکیشنز اورمیوزک کے علاوہ ڈائیلاگ کا جاندارہونا اب بے حد ضروری ہو چکا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں کسی اورکی نہیں بلکہ اپنی بات کرتی ہوں کہ جب بھی مجھے کوئی پروجیکٹ آفرہوتی ہے تومیں سب سے پہلے فلم کی کہانی سنتی ہوں اوراپنے کردار کا مطالعہ کرتی ہوں۔ اس کے بعد میں یہ فیصلہ کرتی ہوں کہ مجھے اس پروجیکٹ کا حصہ بننا ہے یا نہیں۔ بطور فنکاراگرمیں چاہوں توہر آفر کو قبول کرتے ہوئے ہرفلم اورڈرامے کا حصہ بن سکتی ہوں لیکن مجھے کبھی بھی اپنے کام کی تعداد بڑھانے کا شوق نہیں رہا۔مہوش حیات نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ تعداد جتنی بھی ہو بس معیاری کام کیا جائے ، تاکہ لوگ اسے یاد رکھیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں صرف منفرد کرداروں اور اچھوتے موضوعات کی فلموں میں دکھائی دیتی ہوں۔ بلاشبہ اس وقت پاکستان میں بے شمارفلمیں پروڈیوس ہو رہی ہیں لیکن میرا فوکس صرف منفرد کام پرہی رہتا ہے جس کا مقصد ایک ہی ہے کہ ہم اچھے کام کی بدولت انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی پا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اگر دیکھا جائے تو تمام فنکاروں اور تکنیک کاروں کا یہی ٹارگٹ ہونا چاہیے۔

About Admin

Check Also

بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار نیرج وورا چل بسے

ممبئی: بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار اور فلمساز نیرج وورا طویل علالت کے بعد مقامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: