Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پیپلزپارٹی نے بڑے جلسے کرنے کی دعویدار جماعت کا غرور توڑدیا،خورشید شاہ

پیپلزپارٹی نے بڑے جلسے کرنے کی دعویدار جماعت کا غرور توڑدیا،خورشید شاہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بڑے جلسے کرنے کی دعویدار جماعت کا غرور توڑدیا پیپلزپارٹی کے جیالوں کے لئے پریڈ گرا¶نڈ چھوٹا پڑگیا ہمارے آدھے لوگ گرا¶نڈ کے اندر اور آدھے باہر تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سیالکوٹ جہلم لالہ موسیٰ کشمیر اور اٹک کے جلوس ٹریفک جام کے سبب نہیں پہنچ سکے ان کا کہنا تھا کہ 40سے 50ہزار جیالے نیشنل ہائی وے پر تھے جو جلسہ گاہ نہیںپہنچ ہم نئے ویژن اور نئی قیادت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور بلاول بھٹو اپنے نانا کی طرح سیاست کریں گے اپوزشین لیڈر نے کہا کہ سندھ کیلئے عدالتوں ادارون کا رویہ اور قانون الگ پنجاب کے لئے الگ ہے نواز شریف خاندان کیخلاف سنگین مقدمات کے باوجود گرفتار نہ ای سی ایل میں نام شرجیل میمن خود پیش ہوا لیکن انصاف نہیں مل رہا خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے لئے امتحان ہے اب دہرا معیار نہیںچلے گا افسوس ہے سندھ کے لئے رویہ الگ اور پنجاب کے لئے الگ ہے

About Admin

Check Also

pmshahid

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: