Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پاک چین اقتصادی راہداری ایک عظیم معاشی منصوبہ ہے، گورنر بلوچستان

پاک چین اقتصادی راہداری ایک عظیم معاشی منصوبہ ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری عظیم منصوبہ ہے جو پورے خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کے عمل میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری ایک عظیم معاشی منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ پورے خطے میں سماجی واقتصادی ترقی کے عمل میں کلیدی کردار ادا کرے گا، اس میگا پروجیکٹ کے تناظر میں اعلیٰ تعلیمی اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لانے کے لئے نئی نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ علم وہنر سے روشناس کرائیں تاکہ خطے میں رونما ہونے والی اقتصادی تبدیلیوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے قابل ہوسکیں۔
محمد خان اچکزئی نے کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہمارے تعلیمی ادارے اور ان کی ڈگریوں کو دنیا بھر میں قبولیت حاصل ہوسکے۔ انہوں نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ معاشرے سے ناخواندگی کی لعنت کا خاتمہ کرنے اور علم وشعور کے چراغ روشن کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔

About Admin

Check Also

حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلہ محفوظ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: