Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پاکستان کی امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے منصوبے کی مذمت

پاکستان کی امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے منصوبے کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت کی مجوزہ تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دے کر اپنے سفارتخانے کی القدس منتقلی کے اقدام سے گزیر کرنے پر زور دیا ہے۔ بیان کے مطابق امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں بالخصوص اس کی 1980ء کی قرارداد نمبر478 کی کھلی خلاف ورزی ہوگی جب کہ اس اقدام سے اس معاملے پرگزشتہ کئی عشروں سے قائم عالمی مفاہمت علاقائی امن اور سلامتی اورمشرق وسطی میں دیرپا امن کے امکانات کونقصان پہنچے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے منصوبے کی مذمت کرتا ہے اوراس مسئلے پر اسلامی تعاون تنظیم کے حال ہی میں منظور کئے گئے حتمی اعلامیے کی مکمل طورپر توثیق کرتا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا آج اعلان کررہے ہیں تاہم عرب ممالک سمیت عالمی رہنماوں نے مذکورہ منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/938410085738524672/photo/1?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F1018501

About Admin

Check Also

pmshahid

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: