Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / صادق خان کو تاریخی شہر لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں ، وزیراعلیٰ شہباز شریف

صادق خان کو تاریخی شہر لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں ، وزیراعلیٰ شہباز شریف

لاہور (نیوز رپورٹر) میئر لندن صادق خان واہگہ کے راستے بھارت سے لاہور پہنچ گئے‘ لاہور پہنچنے پر لاہور کے لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید نے ان کا پرتپاک استقبال کیا‘ شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صادق خان کو تاریخی شہر لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں‘ صادق خان اپنے پہلے پاک بھارت مشترکہ دورے پر تین دسمبر کو ممبئی پہنچے تھے‘ دورے کے دوران صادق خان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ بدھ کو میئر لندن صادق خان واہگہ کے راستے لاہور پہنچے جہاں لاہور کے لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید نے صادق خان کا استقبال کیا۔ شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صادق خان کو تاریخی شہر لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں ،صادق خان اپنے پہلے پاک بھارت مشترکہ دورے کے آغاز پر تین دسمبر کو ممبئی پہنچے تھے جہاں انہوں نے بالی ووڈ ستاروں اور دیگر شعبوں کے افراد سے ملاقاتیں کی تھیں۔ میئر لندن صادق خان دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اہم ملاقات بھی کریں گے۔

About Admin

Check Also

pmshahid

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: