Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / شہداءقوم کی آزادی کے لئے خون بہاتے ہیں ،سید علی گیلانی

شہداءقوم کی آزادی کے لئے خون بہاتے ہیں ،سید علی گیلانی

سرینگر(فارن ڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے قاضی گنڈے کے معر کے میں شہید ہونے مجاہد یاور بشیر کے تمام شہداءکو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارتی فوجی قبضے سے قوم کو آزاد کرنے کے لیے اپنی جوانیاں قربان کی ہیں اور قوم پر یی فرض عائد ہوتا ہے وہ ان قربانیوں کی حفاظت کریں اپنے ایک بیان میں انہون نے 15دسمبر کو مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے بعد نماز جمعہ لال چوک اسلام آباد میں جلسے میں شرکت کرنے کے حوالے سے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ بھارت کے حکمرانوں کے لیے ایک واضح پیغام ہوگا کہ جموں کشمیر کے عوام تحریک آزادی کے ساتھ ساتھ اپنی قیادت سے بھی والہانہ عقیدت رکتھے ہیں حریت چیئرمین نے کہا کہ جو سرفروش اپنی نماز جنازہ مجھ سے پڑھانے کی وصیت اور تمنا کرچکے ہیں میں خود بھی ان کی نماز جنازہ پڑھانا اپنے لیے سعادت سمجھتا ہوں کیونکہ میں ان شہداءکے ساتھ دلی اور مذہبی ہمدردی اور محبت رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوانوں کیساتھ ہمدردی اور محبت ہمارا ایمان ہے مگر حکمرانوں نے مجھے 2010ءسے مسلسل اپنے گھر میں محصور کردیا ہے جس وجہ سے میں شیداءکے جنازوں سے شرکت کرنے سے قاصر ہوں گیلانی نے شہید یاور کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرفروش گزشتہ20سال سے میدان جہاد میں ڈٹا رہا اور بیس سال میدان جدوجہد میں پانی زندگی کے قیمتی ترین سال گزار نے کے بعد آج شہادت کا مرتبہ حاصل کرلیا

About Admin

Check Also

صومالیہ ‘ پولیس اکیڈمی میں خودکش دھماکہ ‘ 5 افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی

موغادیشو (فارن ڈیسک) صومالیہ میں پولیس اکیڈمی پر خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ افراد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: