Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سٹی کورٹ میں بچہ 5 قیدیوں کی زنجیریں پکڑ کر گھماتا رہا

سٹی کورٹ میں بچہ 5 قیدیوں کی زنجیریں پکڑ کر گھماتا رہا

کراچی: سٹی کورٹ میں 5 سالہ بچہ 5 قیدیوں کی زنجیریں پکڑ کر سٹی کورٹ میں گھومتا رہا۔
سٹی کورٹ سے قیدیوں کے فرار کے واقعات کے بعد بھی پولیس نے کچھ نہ سیکھا جیل پولیس رویہ بدلنے کو تیار نہیں 5 سالہ بچہ 5 قیدیوں کی زنجیریں پکڑ کر سٹی کورٹ میں گھومتا رہا5 سالہ بچہ قیدیوں کو لاک اپ کے باہر لے کر گھومتا رہا جب کہ جیل پولیس کے عملے نے5 قیدی بچے کے رحم و کرم پر چھوڑدیے۔
واضح رہے کہ پانچوں قیدیوں کو سینٹرل جیل سے پیشی کے لیے سٹی کورٹ لایا گیا تھا ملزمان مختلف مقدمات میں نامزد ہیں تاہم جیل پولیس کی نااہلی سے 2 دہشت گرد پہلے بھی فرار بھی ہوچکے ہیں جب کہ سٹی کورٹ میں پہلے بھی قیدیوں کے فرار کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ جیل پولیس رقم کے لیے قیدیوں کو غیرقانونی سہولتیں اب بھی فراہم کررہی ہے۔

About Admin

Check Also

pmshahid

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: