Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کیلئے کروڑوں روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے،سیکرٹری زراعت پنجاب

سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کیلئے کروڑوں روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے،سیکرٹری زراعت پنجاب

فیصل آباد(بیورورپورٹ) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ خادم ِ پنجاب کسان پیکج کے تحت سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کیلئے کروڑوں روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے اور کاشتکاروں کو 5ہزار فی ایکڑ کے حساب سے یہ سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔اسکے علاوہ ہائی ویلیو کراپس کے فروغ کےلئے حکومت پنجاب متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے تیلدار اجناس سمیت دوسری فصلوں کے اعلیٰ معیار کے بیج کی دستیابی بھی یقینی بنائی جارہی ہے ۔اسکے علا وہ پیداواری لاگت کو کم کرنے کےلئے زرعی مداخل پر اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔مشینی زراعت کو فروغ دینے کیلئے صوبہ بھر میں 150 ہائی ٹیک سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔محکمہ زراعت کاشتکاروں کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت پنجاب اور آئی سی آئی کے اشتراک سے سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کے فروغ بارے راجن پور میں سمینار خطاب کرتے ہوئے کیا۔سمینار میں عوامی نمائندوں، کاشتکارتنظیموں کے نمائندوں، ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ،ظفریاب حیدر ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع، زرعی ماہرین سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

About Admin

Check Also

امریکا ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک (فارن ڈیسک)امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: