Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / سلمان روتی ہوئی کترینہ کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئے

سلمان روتی ہوئی کترینہ کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان ویسے تو انتہائی سخت نظر آتے ہیں لیکن وہ اپنے دوستوں کی آنکھوں میں آنسو دیکھ نہیں سکتے اور ایسا ہی ایک منظر اس وقت دیکھا گیا جب ایک شو کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف روپڑیں۔
کترینہ کیف اور سلمان خان 5 سال بعد فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ایک ساتھ نظرآئیں گے۔ دونوں اداکار ان دنوں زور و شور سے اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں اوراس مقصد کے لیے مختلف ایونٹس اورشوز میں شرکت کررہے ہیں۔
حال ہی میں دونوں اداکاروں نے ’ڈانس چیمپئن‘ نامی رئیلیٹی شو میں شرکت کی جہاں ایک ڈانس پرفارمنس کے دوران کترینہ کیف اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی 2003 میں ریلیز ہوئی فلم ’تیرےنام‘ کے گانے پر شو میں شریک کنٹیسٹنٹ نے پرفارمنس دی۔ جسے دیکھ کر کترینہ اتنی جذباتی ہوگئیں کہ روپڑیں اور شو کی شوٹنگ روکنی پڑگئی۔
بہت کوششوں کے باوجود جب کترینہ چپ نہ ہوئیں تو سلمان نے اسٹیج پرآکراپنی فلم ’سلطان‘ کے گیت ’جگ گھومیا‘ پر ڈانس شروع کردیا جسے دیکھ کر کترینہ کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔
واضح رہے کہ دونوں کی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ 2013 کی کامیاب فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے اور یہ فلم 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

About Admin

Check Also

بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار نیرج وورا چل بسے

ممبئی: بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار اور فلمساز نیرج وورا طویل علالت کے بعد مقامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: