Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کیلیے سول سیکریٹریٹ لاہور کے باہر عوامی تحریک کا احتجاج

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کیلیے سول سیکریٹریٹ لاہور کے باہر عوامی تحریک کا احتجاج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے درجنوں کارکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کے لیے سول سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکن جوڈیشل رپورٹ کے حصول کے لیے لاہور میں سول سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔ اس دوران حکومت کے خلاف اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے حصول کے لیے نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔
دوسری جانب انتظامیہ نے سول سیکرٹریٹ کے داخلی دروازے عام شہریوں کے لیے بند کر دیے ہیں جب کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ 3 روز میں لواحقین کے حوالے کرنے اور 30 روز میں پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔ فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت نے رپورٹ جاری کردی تھی۔

About Admin

Check Also

حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلہ محفوظ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: