Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بھارتی ریا ست گجرات میں سمندری طوفان اوکھئی کی تبا ہ کا ریا ں جا ری ،ہلاکتوں کی تعداد 40ہو گئی

بھارتی ریا ست گجرات میں سمندری طوفان اوکھئی کی تبا ہ کا ریا ں جا ری ،ہلاکتوں کی تعداد 40ہو گئی

نئی دہلی(فارن ڈیسک) بھارتی ریا ست گجرات میں سمندری طوفان اوکھئی ساحل سے ٹکرا گیا جس سے بڑی پیمانے پر تباہی ہوئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 40تک پہنچ گئی ہے بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اوکھئی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا جس کے بعد سورت میں تیز بارشوں کی پیشن گوئی کردی گئی ہے جبکہ شہر کے سکول اور کالجز بند کردیے گئے ہیں طوفان کے خدشے کے پیش نظڑ ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب طوفان اور بارش کے باعث درخت گرنے اور گھر تباہ ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد40 ہوگئی ہے تاہم گزشتہ روز سمندری طوفان اوکھٹی ممبئی کے ساحل سے ٹکرا گیا تھا جس کے بعد شہر میں ریکارڈ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے دوران ممبئی میں گزشتہ 140 برسوں میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ بارش ہے تاہم ممبئی میں 17.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث تامل ناڈو ،کیرالا اور دیگر ملحقہ علاقوں میں تباہی ہوئی ہے

About Admin

Check Also

صومالیہ ‘ پولیس اکیڈمی میں خودکش دھماکہ ‘ 5 افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی

موغادیشو (فارن ڈیسک) صومالیہ میں پولیس اکیڈمی پر خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ افراد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: