Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / برطانوی وزیراعظم پرخود کش حملے کی کوشش کا منصوبہ بے نقاب

برطانوی وزیراعظم پرخود کش حملے کی کوشش کا منصوبہ بے نقاب

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کوخودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے کوگزشتہ ماہ خودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش بنائی گئی تھی جسے اسکاٹ لینڈیارڈ، ویسٹ مڈلینڈزپولیس اورایم آئی فائیونے ناکام بنایا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق منصوبہ بنانے پردوحملہ آوروں کو گزشتہ ماہ کے آخر میں گرفتار کرلیا گیا تھا جن کی شناخت شمال لندن سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ زکریا رحمان اورجنوب مشرق برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد عاقب عمران کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق حملہ آورتھریسامے کی سرکاری رہائش گاہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک دھماکہ خیزمواد ڈیوائس کو نصب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، جس میں وہ بر طانوی وزیر اعظم کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ تھریسامے کے ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران وزیراعظم پر9 قاتلانہ حملوں کی سازشیں کی گئی تھیں جنہیں ناکام بنایا گیا۔

About Admin

Check Also

صومالیہ ‘ پولیس اکیڈمی میں خودکش دھماکہ ‘ 5 افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی

موغادیشو (فارن ڈیسک) صومالیہ میں پولیس اکیڈمی پر خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ افراد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: