Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / العزیزیہ اسٹیل ریفرنس؛ نواز شریف کے مزید 2 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش

العزیزیہ اسٹیل ریفرنس؛ نواز شریف کے مزید 2 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 2 مزید غیر ملکی کرنسی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سربراہی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ریفرنسز کی سماعت جاری ہے، سماعت کے دوران نیب کی جانب سے استغاثہ کے گواہ کی جانب سے مزید 2 غیر ملکی کرنسی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے تحت نواز شریف نے اپریل 2012میں 2 لاکھ 10 ہزار، نومبر2015 میں ایک لاکھ 90 ہزار یورو اور 25 ہزار پاؤنڈ جب کہ 30 اپریل اور 2 مئی 2016 اور 10،10 پاؤنڈ اپنے پاکستانی کرنسی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے۔

About Admin

Check Also

قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن : سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ دو ساتھیوں سمیت ہلاک

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سانحہ مستونگ کا ماسٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: