Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ہاکی ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، وزارت داخلہ نے کلیئرنس دیدی

ہاکی ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، وزارت داخلہ نے کلیئرنس دیدی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی ادارے نے ورلڈ ہاکی لیگ کیلیے بھی کلیئرنس دے دی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلیے وزارت داخلہ سے سکیورٹی کلیئرنس کی درخواست کر رکھی تھی،پاکستان الیون اور ورلڈ ہاکی الیون کے مابین 10 اور 12 جنوری تک لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ الیون میں انگلینڈ، ہالینڈ، جرمنی، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔
وزارت داخلہ نے ورلڈ الیون کے دورہ کیلیے سکیورٹی کلیئرنس کے ساتھ پی ایچ ایف کو ورلڈ ہاکی لیگ کروانے کیلئے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف 2018ءمیں ورلڈ ہاکی لیگ منعقد کروائے گی۔

About Admin

Check Also

زمبابوے کے خلاف چوتھے میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کی بولاوایو میں پریکٹس

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے کے خلاف چوتھے میچ سے قبل پاکستانی پلیئرز نے بولاوایو میں پریکٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: