Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کراچی میں 4 دسمبر سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان،محکمہ موسمیات

کراچی میں 4 دسمبر سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 4 دسمبر سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی جو 5 دن تک جاری رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 4 دسمبر سے یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوں گی جب کہ ہواؤں کی سمت جنوب کے بجائے شمال کی جانب تبدیل ہو جائے گی، موسم تبدیل ہونے سے درجہ حرارت میں کئی ڈگری کمی آجائے گی۔
محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور سندھ کے اضلاع میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے اثرات شہر کی فضا پر مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں اسی وجہ سے شہر کی راتیں خشک ہیں مگر دن میں بعض اوقات موسم یکسر تبدیل ہو کر ہلکی پھلکی حدت پیدا کردیتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بدھ کو شہر کا کم از کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا اور اب 4 دسمبر سے کراچی میں سردی کی لہر پھر سے شروع ہو جائے گی جس وجہ سے ہواؤں کی رفتار میں مذید اضافے کا امکان ہے جب کہ سرد موسم 5 روز تک جاری رہے گا۔

About Admin

Check Also

تصویر لیک معاملہ،تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر حنیف عباسی اٹک جیل منتقل

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ کے سپرنٹنڈنٹ کے کمرے سے نواز شریف کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: