Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کراچی میں کل موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان

کراچی میں کل موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کل بارہ ربیع الاول کے موقع پر سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
انجی ٹی وی کے مطابق کل بروز جمعہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جہاں جلسے جلوس کے اطراف سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی وہیں حکومت نے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا جب کہ کراچی، سکھر، حیدرآباد اور میرپور خاص میں موبائل فون سروس بند رہے گی جس کا دورانیہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: