Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پی سی بی نے بھارت سے ہرجانہ وصولی کیلیے آئی سی سی سے رجوع کر لیا

پی سی بی نے بھارت سے ہرجانہ وصولی کیلیے آئی سی سی سے رجوع کر لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی نے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے آئی سی سی کو نوٹس جمع کرادیا۔
پی سی بی نے اپنے وکلا کے توسط سے آئی سی سی کو ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے تنازعات کمیٹی کے سامنے کیس رکھا جائے، آئی سی سی پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے پر 3 رکنی کمیٹی کے چیئرمین مائیکل بیلوف ہوں گے، ایک نمائندہ پی سی بی جبکہ ایک بھارتی کرکٹ بورڈ کا نامزد کردہ ہو گا۔ کیس کا فیصلہ برطانوی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔
بگ تھری کی حمایت کے بدلے میں بھارت نے پاکستان کو 2015 سے 2023 تک 6 باہمی سیریز کھیلنے کا ایم او یو سائن کیا جن میں سے 4 کی میزبانی پاکستان کو دی گئی۔ تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ ہر بار سیکیورٹی خدشات اور حکومتی اجازت کو جواز بناتے ہوئے سیریز کھیلنے سے انکار کرتا رہا اور معاہدے کے مطابق ایک بھی باہمی سیریز اب تک نہیں کھیلی جا سکی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے سے اسے447 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، اس لئے بھارتی کرکٹ بورڈ اس زر تلافی ادا کرے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ ان کی حکومت انہیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی تاہم اس حوالے سے کرکٹ بورڈ نے اب تک کوئی دستاویزات پیش نہیں کیں۔

About Admin

Check Also

شراب نوشی سے ہر سال 30 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، ڈبلیو ایچ او

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں 30 لاکھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: