Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پرویز مشرف پر حملے کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم

پرویز مشرف پر حملے کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں سزا یافتہ تینوں ملزمان کو بری کردیا۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پرویز مشرف حملہ کیس میں سزا یافتہ ملزمان کی درخواستوں کی سماعت کی۔ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیے کہ مچھلی اصل تھی لیکن استغاثہ کی غفلت سے جال سے نکل گئی، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس میں کہا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
عدالت عظمیٰ نے تینوں ملزمان انتخاب عباسی، ظفر علی اور محمد کبیر کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دیا، تینوں ملزمان پرسابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کرنے کا الزام تھا۔
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس کے بعد ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا جب کہ تینوں ملزمان پر ٹی ٹی پی سے تعلق کا بھی الزام تھا۔

About Admin

Check Also

حکومت نے منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا ہے، آصف زرداری

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: