Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ظہیر عباس نے بھارتی ٹیم سے میچز کی فکر سے آزاد ہونے کا مشورہ دیدیا

ظہیر عباس نے بھارتی ٹیم سے میچز کی فکر سے آزاد ہونے کا مشورہ دیدیا

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس نے بھارتی ٹیم سے میچز کی فکر سے آزاد ہونے کا مشورہ دیدیا۔
آئی سی سی کے سابق صدراورچیئرمین پنجاب اسپورٹس اکیڈمیز ظہیر عباس کا کہنا ہے پڑوسی ملک سے کھیلے بغیر ہماری کرکٹ کی ترقی کا سفر رک نہیں جائے گا،کرپشن میں ملوث کرکٹرز کو سزائیں دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ ظہیر عباس نے گوجرانوالہ میں اکیڈمی کیلیے اراضی کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے مابین میچز کھیلے جائیں۔
روایتی حریفوں کے مقابلے دنیا بھر میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں لیکن اب بھارتی حکومت کی طرف سے گرین سگنل نہیں مل رہا،اس صورتحال میں بھی ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اگر بھارتی ٹیم باہمی مقابلوں کیلیے آمادہ نہیں ہوتی تو کرکٹ میں ہماری ترقی کا سفر نہیں رک جائے گا۔ ایک سوال پر ظہیر عباس نے کہا کہ ملکی کرکٹ میں کرپشن ختم ہونے لگی،اس مکروہ دھندے میں ملوث ہونے والوں کو سزائیں بھی مل رہی ہیں، یہ سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

About Admin

Check Also

بھارت کے سوا تمام میچز ایک وینیو پر رکھے جانے پر سرفراز کو تشویش

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سرفراز احمد نے ایشیا کپ میں پاکستان کے بھارت کے سوا تمام میچز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: