Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کوسیاسی منظرسے ہٹادیں گے، بلاول

جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کوسیاسی منظرسے ہٹادیں گے، بلاول

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جیالے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کو سیاسی منظرسے ہٹادیں گے۔
کراچی میں پیپلزپارٹی کے قائدین نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا دعوی کرنے والی جماعتیں صرف اقتدارکے لئے لڑرہی ہیں، آج بھی پیپلزپارٹی جمہوریت کی لڑائی لڑ رہی ہے، پاکستان میں جمہوریت پیپلز پارٹی کی قیادت اورکارکنوں کی قربانیوں سے آئی، ملک کی دیگر جماعتوں کا کچھ بھی داؤ پرنہیں لگا اور جمہوریت میں ہمارا خون شامل ہے اسے ہمیں ہی بچانا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جو لیڈربڑے دعوے کررہے ہیں انہیں تو جمہوریت کی ’جیم‘ تک کا نہیں پتا، وہ لیڈرجو پارلیمنٹ بھی نہیں آتے وہ کیسے جمہوری کہلا سکتے ہیں، ایسے لیڈرپارلیمنٹ میں نہ آکرعوام اورجمہوریت کو بے توقیر کر رہے ہیں اور جیالے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کو سیاسی منظر سے مٹا دیں گے۔

About Admin

Check Also

انتخابی دھاندلی: (ن) لیگ نے پارلیمانی کمیشن کیلئے ارکان نامزد کردیئے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی غرض سے پارلیمانی کمیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: