Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران مزید 2 بھارتی بکیز پکڑے گئے

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران مزید 2 بھارتی بکیز پکڑے گئے

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران مزید 2 بھارتی بکیز پکڑے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران مزید 2 بھارتی بکیز پکڑے گئے۔انھیں رنگپور رائیڈرز اور سلہٹ سکسرز کے میچ میں ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا۔
سینئر سیکیورٹی کوآرڈینیٹر عبدالراشد لقمان نے بتایا کہ الیٹ فورس کے اہلکاروں نے ان دونوں کو مشکوک سرگرمیوں پر اسٹینڈز سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی اسی اسٹیڈیم سے بھارتی بکیز کو پکڑ کر پولیس کے سپرد کیا گیا تھا جنھیں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار چھڑا کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

About Admin

Check Also

شراب نوشی سے ہر سال 30 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، ڈبلیو ایچ او

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں 30 لاکھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: