Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / امریکا کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

امریکا کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

نیویارک سٹی: امریکا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا پر جنگی جنون سوار ہے اس لیے عالمی برادری اس سے سفارتی اور تجارتی تعلقات توڑ لے۔
شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے کے بعد امریکا اور جاپان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلے نے کہا کہ شمالی کوریا کو بار بار امن کا پیغام دیا گیا مگر پیانگ یانگ نے امن کے بجائے تباہی کا راستہ چنا ہے۔ اس پر جنگی جنون سوار ہے۔ اگر جنگ ہوئی تو شمالی کوریا کا حکومتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوجائے گا۔ عالمی برادری شمالی کوریا سے سفارتی اور تجارتی تعلقات توڑ لے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم امریکی حکام کی جانب سے اب تک اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے دو روز قبل اپنے نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا اور ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ اس میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد اب امریکا شمالی کوریا کی زد میں آگیا ہے۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے مزید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: