Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2 ایف سی اہلکار شہید

سبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2 ایف سی اہلکار شہید

سبی(مانیٹرنگ ڈیسک)سانگان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سبی کے علاقے سانگان میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ عین اس وقت پھٹی جب ایف سی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی تباہ ہوگئی جب کہ اس میں سوار 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے كی اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی نفری بڑھاکر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاریوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔
دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ایف سی کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

About Admin

Check Also

انتخابی دھاندلی: (ن) لیگ نے پارلیمانی کمیشن کیلئے ارکان نامزد کردیئے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی غرض سے پارلیمانی کمیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: