Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / حکومت پریڈ گراؤنڈ جلسے کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، بلاول

حکومت پریڈ گراؤنڈ جلسے کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، بلاول

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں پارٹی کے 50ویں یوم تاسیس کا جلسہ ضرور ہوگا اور حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے۔
اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریڈ گراؤنڈ میں پارٹی کے شیڈول جلسے کی تیاریوں میں حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اسلام آباد کی انتظامیہ نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی باضابطہ اجازت دے رکھی ہے لیکن اس کے باوجود حکومتی ایما پر رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت سے پیپلز پارٹی کے پرچم اور بینر اتارے جا رہے ہیں اور سرکاری ملازمین کو جان بوجھ کر پی پی کارکنوں سے الجھایا جا رہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جلسہ اور اس کی تشہیر کرنا ہمارا جمہوری حق ہے، کوئی یہ سمجھتا ہے کہ چند پولیس والوں کو بھیج کر جیالوں کو ڈرا دے گا تویہ اس کی بھول ہے، ہمارا ہر عمل آئین، قانون اور جمہوری روایات کے دائرے میں ہے اور جب جیالوں سے جمہوری حق چھینا جاتا ہے تو پھر دمادم مست قلندر ہوتا ہے، پیپلز پارٹی 5 دسمبر کو پارٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات منائے گی۔ کارکن حکومت کی جانب سے رکاوٹوں کے باوجود پریڈ گراونڈ جلسے کی تیاریاں تیز کردیں۔

About Admin

Check Also

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: