Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / توانائی بحران پر قابو پالیا اب پاکستان بجلی کی اضافی پیداوار کے قابل ہوگیا، وزیراعظم

توانائی بحران پر قابو پالیا اب پاکستان بجلی کی اضافی پیداوار کے قابل ہوگیا، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج پاکستان اضافی بجلی کی پیداوار کے قابل ہو چکا ہے اور ملک میں بجلی کی پیداوار ضرورت سے زیادہ ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں پورٹ قاسم کے مقام پر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ یہ پلانٹ سی پیک منصوبے کے تحت تعمیر کیا گیا ہے اور یہ سی پیک میں شامل منصوبوں میں سے پہلا مکمل ہونے والا منصوبہ ہے۔اس منصوبے سے مجموعی طور پر 1320میگاواٹ بجلی تیار کی جائے گی جب کہ مکمل ہونے والے پہلے یونٹ سے 660 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔
منصوبےکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ سال فروری 2018 تک ہم اس منصوبے کے دوسرے یونٹ کاافتتاح کردیں گے، چوتھا ایل این جی بجلی گھر پہلے کے مقابلےمیں 50 فیصد سستا ہے اور مزید منصوبے اور ایل این جی ٹرمینل بھی تعمیر کررہے ہیں جب کہ متبادل ذرائع سے بھی 200 میگا واٹ بجلی حاصل کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے مختصر عرصے میں وہ کام کیے جو دوسری حکومتیں 10سال میں بھی نہ کرسکیں جب 2013میں ہماری حکومت آئی تو 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی لیکن حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ملک میں توانائی بحران پر قابو پالیا گیا اور اب پاکستان بجلی کی اضافی پیداوار کے قابل ہو چکا ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: