Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / عدالتی محاذ پر بھی ’’پدماوتی‘‘ کو شکست کا سامنا

عدالتی محاذ پر بھی ’’پدماوتی‘‘ کو شکست کا سامنا

ممبئی: بھارتی سپریم کورٹ نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘کو بیرون ملک دکھائے جانے کی درخواست مسترد کردی۔
ہدایت کار وپروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم’’پدماوتی‘‘ بھارت میں بڑے تنازعے کا روپ اختیار کرچکی ہے، بھارت میں ہندو انتہا پسند فلم کی ریلیز روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اورا پنی اس کوشش میں کافی کامیاب بھی نظرآرہے ہیں جب کہ فلم کی ٹیم سمیت فنکار برادری فلم کی ریلیز کے حق میں ہے۔ انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے باعث فلم کے پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی نے سپریم کورٹ میں فلم کو بیرون ملک ریلیز کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ نے خارج کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں بننےو الے تین رکنی بینچ نے پروڈیوسر کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست خارج کی جب کہ وکیل ایم ایل شرما نے سی بی آئی سے فلم کے ہدایت کار وپروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف سینماآٹو گرافی ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے اگر فلم بیرون ملک ریلیز کی گئی تو اس کے نقصانات بھارت میں ہوں گے۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ جب تک متنازعہ فلم ’پدماوتی‘ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن(سی بی ایف سی)کی جانب سے کلیئر نہیں ہوجاتی فلم کو ریلیز نہیں کیا جاسکتا، اس کے علاوہ جب تک فلم کو سی بی ا یف سی کی جانب سے سرٹیفیکیٹ نہیں مل جاتا اس وقت تک تمام ذمہ دار افراد فلم پر کسی بھی طرح کا تبصرہ نہیں کریں گے۔
دوسری جانب سنجے لیلا بھنسالی نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا ہے کہ جب تک فلم کو سی بی ایف سی کی جانب سے سرٹیفیکٹ نہیں مل جاتا فلم کسی بھی ملک میں فلم ریلیز نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ بھارت سمیت دنیا بھر میں یکم دسمبر کو ریلیز ہونی تھی تاہم انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج اور فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ملنے والی دھمکیوں کے باعث فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

عالیہ بھٹ کا ایک بار پھررنبیرکے لیے اظہارمحبت

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر اپنے گہرے دوست رنبیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: