Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / 70 سال سے ملک کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے، نوازشریف

70 سال سے ملک کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے، نوازشریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ 70 سال سے ملک کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے.
پنجاب ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 70 سال سے ملک کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے کبھی وزیراعظم کو ہٹا دیا جاتا ہے کبھی پھانسی دی جاتی ہے کبھی وزیراعظم گرفتار ہوتا ہے تو کبھی جلاوطن کردیا جاتا ہے دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا، مہذب قومیں جمہوریت کے ذریعے ترقی کرتی ہیں جب کہ یہاں جمہوریت کا خون ہوتا ہے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاناماکیس میں میرے خلاف آنے والا عدالتی فیصلہ حقائق کے خلاف تھا اس فیصلے کو عوام نے قبول نہیں کیا، عوام اور مسلم لیگ(ن) کے تمام کارکنان میرے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم سب مل کر بہت جلد پاکستان کی ترقی کا عہد کریں گے۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: